مہر خبررساں ایجنسی نےبراثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں مئی کے مہینے میں القاعدہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں 1000 سے زائد عراقی شہری جاں بحق ہوگئے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔ اقوام متحدہ سے جاری رپورٹ کے مطابق عراق میں مئی کے مہینے میں ہونے والے بم دھماکوں میں ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق ہوئے،جب کہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔عراق میں سال کے شروع سے ہی دہشت گردوں کے بم دھماکو میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے پہلے پرتشدد واقعات میں 2006اور 2007 میں سب سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔عرا قکے بم دھماکوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم ملوث ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہےاور جسے حلیچی ریاستوں کی بھر پور مدد حاصل ہے۔
مہر نیوز/1 جون /2013ء:عراق میں مئی کے مہینے میں القاعدہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں 1000 سے زائد عراقی شہری جاں بحق ہوگئے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
News ID 1822792
آپ کا تبصرہ